7 اکتوبر، 2016، 1:14 PM

پاکستان میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں 4 مسافر ہلاک

پاکستان میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں 4 مسافر ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بولان کےعلاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں 4 مسافر ہلاک اور13 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے صوبہ بلوچستان میں بولان کےعلاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں 4 مسافر ہلاک  اور13 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ضلع بولان کےعلاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پر پہلا دھماکہ کوئٹہ سےراولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کےانجن کےنیچے جبکہ دوسرا دھماکہ بوگی نمبر3 کےنیچے ہوا۔دھماکوں سے انجن اور بوگی نمبر تین کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1867419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha