22 ستمبر، 2016، 8:43 PM

وہابی دہشت گردوں کے اجتماع میں خودکش حملہ/کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

وہابی دہشت گردوں کے اجتماع میں خودکش حملہ/کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ درعا میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم  النصرہ محاذ کے کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا جس میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی وہابی کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں  یعقوب العمار بھی شامل ہے ۔

News ID 1867100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha