مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فورسز نے شام کے سرحدی علاقے الباب میں حملہ کر کے داعش کے 18 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایک القاعدہ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ ترک حکام نے کہا ہے کہ ترکی کے ہوائی حملوں میں القاعدہ کمانڈر خطاب القحتانی اور ابو عمر ترکستانی بھی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ37 داعش دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شام میں سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے بتایا ہے کہ ترک سرحد کے قریب ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 3 دہشت گرد رہنما ہلاک ہوئے جن میں ایک شدت پسند دھڑے کا کمانڈر بھی شامل ہے جو مغربی چین سے تعلق رکھنے والے ایغور نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ ترکی اس سے قبل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد اور سرپرستی کرتا رہا ہے۔
ترک فورسز نے شام کے سرحدی علاقے الباب میں حملہ کر کے داعش کے 18 اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایک القاعدہ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔
News ID 1869472
آپ کا تبصرہ