مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر شیطانی حکومت نے یمن کے مختلف شہروں پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف دیہاتوں پر زہریلی کیمیائی گیس سے حملہ کیا ہے عرب ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقہ نہم پر بھی سعودی عرب نے کیمیائی گیس سے حملہ کیا ہے ۔ سعودی عرب نے قوبرہ، غول علی ، عصرات اور عقران کےدیہاتوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں ۔ اس سے قبل عالمی ادارو ں نے کہا تھا کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں سے استفادہ کررہا ہے جن سے استفادہ جنگی جرائم میں شامل ہے ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں پر سعودی عرب کے بھیانک اور خزفناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نواز شیطانی حکومت نے یمن کے مختلف شہروں پرزہریلے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866368
آپ کا تبصرہ