مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق سعودی عرب کی اس جنگی کشتی کو المخا بندرگاہ کے قریب میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس جنگی کشتی سے یمن کے ساحلی شہروں اور دیہاتوں پر گولہ باری کی جا رہی تھی۔ سعودی عرب اور دیگر نو عرب ملکوں نے مل کر کہ جن میں عمان شامل نہیں ہے، امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی، زمینی اور بحری حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت تقریبا بائیس ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔
News ID 1859122
آپ کا تبصرہ