سعودی عرب کا یمن کے صعدہ ایئر پورٹ پر کلسٹر بموں سے حملہ

یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایئر پورٹ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایئر پورٹ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب نے یمن پر وحشیانہ ہوائی حملوں میں کئی بار کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے جبکہ کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن کے نہتے عوام  پر کلسٹر بموں سے حملہ کرنے سے گریز کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل دونوں امریکہ اور بڑے شیطان کی سرپرستی میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔ دونوں جرائم پیشہ ملکوں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1880143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =