18 جولائی، 2016، 3:36 PM

کشمیر میں گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری

کشمیر میں گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وادی میں اخبارات کی ترسیل کا عمل بھی بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وادی میں اخبارات کی ترسیل کا عمل بھی بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برہان وانی کی ہلاکت کے بعد عوامی احتجاج کے پیش نظر کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلسل گیارہویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سری نگر، کپواڑا، گاندربل، بڈگام، پلوامہ، ککپورہ ، اونتی پورہ اور شوپیاں سمیت مختلف قصبوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے مزید 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے کشمیر کے عوام کو وادی کے حالات سے متعلق لاعلم رکھنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس اور اخباروں کی اشاعت پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے وادی میں مسلسل تیسرے روز بھی کوئی اخبار شائع نہیں ہوا۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد  کشمیر میں عوام نے نئے عزم کے ساتھ آزادی کے لئے اپنی جدو جہد کا آغاز کیا ہے، گزشتہ 10 روز کے دوران مظاہروں اور احتجاج پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 45 افراد  جاں بحق جب کہ 2 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1865585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha