4 ستمبر، 2016، 12:51 PM

کشمیر کی آزادی مذاکرات کے ذریعہ نہیں بلکہ مسلح جد وجہد کے ذریعہ ممکن ہے

کشمیر کی آزادی مذاکرات کے ذریعہ نہیں بلکہ مسلح جد وجہد کے ذریعہ ممکن ہے

ہندوستان کے ویر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین نے کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کرانے کا واحد راستہ مسلح جدو جہد ہے اور ہم وادی کو ہندوستانی فوج کے قبرستان میں بدل دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ویر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین نے کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کرانے کا واحد راستہ مسلح جدو جہد ہے اور ہم وادی کو ہندوستانی فوج کے قبرستان میں بدل دیں گے۔ ہندوستانی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کشمیری لیڈرشپ، عوام اور مجاہدین جان چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مذاکرات کے ذریعے ممکن نہیں، کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مسلح جدوجہد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوجی ہمارے گھروں کی حرمت کو پامال کر کے ہمیں حملے کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات صرف اس صورت میں ہی ہو سکتے ہیں جب  ہندوستان کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ سمجھے، اگر ہندوستان نے کشمیر کو ایک مسئلہ نہ سمجھا تو ہمیں اپنی طاقت دکھانا ہوگی اور پھر ہماری مسلح جدوجہد صرف کشمیر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

News ID 1866687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha