21 جولائی، 2016، 8:20 PM

ہندوستانی وزیر داخلہ کا پاکستان پر عدم استحکام پیدا کرنے کا سنگين الزام

ہندوستانی وزیر داخلہ کا پاکستان پر عدم استحکام پیدا کرنے کا سنگين الزام

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر سنگين الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہندوستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر سنگين الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہندوستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ ہندوستان  لوک سبھا(ایوان زیریں) میں کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال کو بگاڑنے میں پڑوسی ملک پاکستان کا اہم کردار ہے اور مذہب کے نام پر کشمیر میں صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ بھارت کو غیرمستحکم کرنے کی تمام تر کوششوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے اور ہندوستان میں ہونے والی کسی بھی دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت شامل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے حالات بہتر کرنے کے بجائے بھارت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے اور ہندوستان میں جب بھی کوئی دہشت گرد مارا جاتا ہے تو پاکستان میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر میں اب تک 48 کشمیری  جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1865651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha