مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اترپردیش کے علاقے شاہجہانپور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف کشمیر کی سرزمین سے ہی محبت نہیں بلکہ ہمیں کشمیر کے لوگوں سے بھی محبت ہے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا کشمیر 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے اسی لیے وہ یہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ہم کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں اسلحے اور پتھروں کے بجائے قلم اورکمپیوٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں بدامنی پھیلا رہا ہے۔
News ID 1866366
آپ کا تبصرہ