27 جون، 2016، 2:12 AM

ہندوستان کا سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا پاکستان پر الزام

ہندوستان کا سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا پاکستان پر الزام

ہندوستان کے وزیر دفاع نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پامپور میں ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم کی پناء گاہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع  منوہر پاریکر نے میڈیا سے گفتگو میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پامپور میں ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم  کی پناء گاہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ہندوستانی پولیس پر ہونے والے حملے کو پاکستانی دہشت گردوں کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ہندوستانی فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی پاکستانی دہشت گرد ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کرکے پاکستان نے باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وادی میں اب بھی اس کا اثر و رسوخ برقرار ہے، لیکن ہندوستان اس کا بھرپور جواب دے گا، ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پاکستان پر، ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کی 3 رکنی کمیٹی کشمیر کا دورہ کرکے حملے کی تحقیقات کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں سے جھڑپ کے دوران ہندوستانی ریزرو پولیس فورس کے 8 اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1865042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha