19 جولائی، 2016، 12:56 AM

ہندوستان نے کشمیر میں تشدد کا الزام پاکستان پر عائد کردیا

ہندوستان نے کشمیر میں تشدد کا الزام پاکستان پر عائد کردیا

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں جاری تشدد کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ  نے ہندوستان کے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں جاری تشدد کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ راج ناتھ سنگھ  نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر میں مسلمانوں کا محافظ ہونے کا دعوی نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ کشمیری ہمارے اپنے ہیں اور انہیں گمراہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ  کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے مسلسل کرفیو لگا ہوا ہے جس کو آج بارہواں دن ہوگیا ہے اور اس دوران 50 افراد جاں بحق اور 3000 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1865597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha