25 مئی، 2016، 12:20 AM

ہندوستانی وزیرداخلہ کا داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لانے کے عزم کا اظہار

ہندوستانی وزیرداخلہ کا داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لانے کے عزم کا اظہار

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ  نے کہا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ایک انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، انہیں کسی بھی صورت میں ہندوستان واپس لایا جائے گا، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی ایجنسیز کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ راج ناتھ سنگھ نے داؤد ابراہیم کی ہندوستان واپسی کی حتمی تاریخ تو نہیں دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق تمام دستاویزات شواہد پاکستان کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ اس سے قبل بھی دعوی کرچکے ہیں کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور انہیں ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔

News ID 1864255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha