8 اگست، 2016، 11:39 AM

حزب المجاہدین کا پاکستان سے ہندوستان کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کا مطالبہ

حزب المجاہدین کا پاکستان سے ہندوستان کے ساتھ  رابطہ منقطع کرنے کا مطالبہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم علیحدکی پسند مسلح تنظيم حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین نے پاکستان سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کومنطقع کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم علیحدکی پسند مسلح تنظيم حزب المجاہدین کے سربراہ  صلاح الدین نے پاکستان سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان سے سفارتی تعلقات کومنطقع کردے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تنازع کا پر امن حل نہ نکل سکے تو پاکستان کو چاہیے کہ وہ برہان وانی کے قتل پر ہندوستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کرے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ نوجوان کمانڈر برہان وانی کے قتل نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نیا مطلب فراہم کیا ہے۔ صلاح الدین متحدہ جہاد کونسل کے بھی سربراہ ہیں اور انہوں نے مسلسل ایک گھنٹے تک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔صلاح الدین نے کہا کہ 'کشمیر میں 30 روز سے کرفیو نافذ ہے، پر تشدد واقعات میں 65 کشمیری ہلاک ہوچکے ہیں اور 125 کے قریب زخمی ہیں جنہیں ہندوستانی فورسز نے پیلیٹ گنز سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم ہی تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

News ID 1866065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha