مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں 15 ہفتوں کے بعد آج کشمیریوں نے ہر صورت میں نماز جمعہ ادا کرنے کے عزم کا اطہار کیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق اور دیگرحریت رہنماؤں کے اعلان پر آج وادی بھر سے کشمیری جامع مسجد تک مارچ کریں گے ، کئی حریت رہنما نظربندہیں جبکہ سری نگر میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔جامع مسجد میں مقامی انتظامیہ نے 15 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کا جامع مسجد کی طرف مارچ کا اعلان
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں 15 ہفتوں کے بعد آج کشمیریوں نے ہر صورت میں نماز جمعہ ادا کرنے کے عزم کا اطہار کیا ہے۔
News ID 1867903
آپ کا تبصرہ