مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سماجی کارکن عبدالستارایدھی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہےاس بات کا اعلان عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بلقیس ایدھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 2013ء سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ، انہیں کئی عارضے لاحق تھے، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھااور وہ ڈائلیسز کرا رہے تھے۔
عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی اب دنیا میں نہیں رہے اور ان کی نماز جنازہ آج بروو ہفتہ بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایدھی قبرستان میں ہوگی۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ویلیج میں اپنی قبر تیار کی تھی اور ان کی تدفین وہی پر ہوگی۔
پاکستان کے سماجی کارکن عبدالستارایدھی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
News ID 1865345
آپ کا تبصرہ