8 جولائی، 2016، 8:08 PM

عبدالستارایدھی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

عبدالستارایدھی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

پاکستان کے سماجی کارکن عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی کی طبیعت ناسازہے،انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہےان کے گردے فیل ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سماجی کارکن عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی کی طبیعت ناسازہے،انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ ایدھی سینٹرمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ دوپہر کے بعد ایدھی کی طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کی حالت ڈائلیسز کے دوران خراب ہوئی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس کے لیے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، طبیعت صحیح ہونےتک ایدھی صاحب کووینٹی لیٹرپررکھاجائےگا۔
اس موقع پر بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 2013ءسے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے گردے فیل ہوچکے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ڈائلیسز کرا رہے ہیں، ایدھی صاحب کو ایک سے زیادہ امراض لاحق ہیں۔

News ID 1865339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha