25 جون، 2016، 2:49 PM

میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون حملہ آور بھی ہلاک ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےن ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون حملہ آور بھی ہلاک ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ڈسٹرکٹ ہائٹس میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون بھی ماری گئی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں بھی ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 50 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا تھا۔ 

News ID 1864992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha