مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مردان کے علاقہ یوسی ہوتی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں کونسلر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق مرادن کی یونین کونسل ہوتی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران مخالف گروپ نے ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر بھی ہلاک ہوا جب کہ واقعہ میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان میں مردان کے علاقہ یوسی ہوتی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں کونسلر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1864488
آپ کا تبصرہ