مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ صوابی میں پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن کرنل شیر کلے پر پیش آیا۔نوشہرہ میں تصادم کے بعد اےاین پی اور تحریک انصاف کے کارکنان صوابی میں بھی لڑپڑے اور جھگڑا اتنا بڑھا کہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ڈی پی اوسیدخالدہمدانی کے مطابق پی کے47نواں کلی میں اےاین پی اورپی ٹی آئی کےکارکنوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کاکارکن ہلاک اوردو افراد زخمی ہو ئے۔جنھیں طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ صوابی میں پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔
News ID 1882518
آپ کا تبصرہ