جرمنی کے 70 تجارتی اور اقتصادی نمائندے آج ایران کا دورہ کریں گے

جرمنی کے 70 تجارتی اور اقتصادی نمائندے آج اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمنی کے مقامی اخبار مکلنبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے 70 تجارتی اور اقتصادی نمائندے آج اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ جرمنی کے تعمیراتی وزير نے جرمنی میں ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جرمنی ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمہ کے بعد ایک نئی فضا پیدا ہوگئی ہے اور ہمیں اس فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

News Code 1864337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =