20 مئی، 2016، 6:24 PM

صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقہ سے داعش دہشت گردوں کا فرار

صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقہ سے داعش دہشت گردوں کا فرار

عراق کی رضاکار فورس کے اعلی اہلکار کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گردوں کے اعلی کمانڈر فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس کے اعلی اہلکار محمود مرضی الجمیلی کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گردوں کے اعلی کمانڈر فرار ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد عراقی رضاکار فورس کا مقابلہ کرنے سے بالکل عاجز آگئے ہیں اور ان کے فرار کی اصل وجہ عراقی رضاکار فورسز کی استقامت اور پائداری ہے۔

رضاکار فورس کے اعلی اہکار کے مطابق داعش دہشت گردوں کے اعلی رہنما الانبار کے ایک دوسرے علاقہ میں فرار ہوگئے ہیں اور وہ جہاں کہیں بھی جائیں گے عراقی فورسز اور رضاکار دستے بھی وہیں پہنچیں گے۔

News ID 1864152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha