10 جولائی، 2017، 12:43 AM

موصل کی مکمل آزادی پر ایرانی وزیر دفاع کے تہنیتی پیغامات

موصل کی مکمل آزادی پر ایرانی وزیر دفاع کے تہنیتی پیغامات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دہقان نے موصل کی مکمل آزادی پر عراقی وزیر دفاع اور رضاکار فورس کے کمانڈر کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دہقان نے موصل کی مکمل آزادی پر عراقی وزیر دفاع اور رضاکار فورس کے کمانڈر کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے عراق کے وزیر دفاع جنرل عرفان محمود عبدالغفور عبداللہ الحیالی اور عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر ہادی العامری کے نام الگ الک پیغامات میں موصل کی آزادی کے سلسلے میں مبارکباد پیش کی ہے ایرانی وزیر دفاع نے عراق میں  دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے سلسلے میں عراقی فورسز کی قربانیوں اور تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس  اور عراقی فوج نے ملکر کر عراق کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے عراقی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ عراق کے تمام شہریوں نے متحد ہوکر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کیا جس میں اللہ تعالی نے انھیں کامیابی عطا کی۔ جنرل دہقان نے کہا کہ امید ہے کہ داعش کے خاتمہ کے بعد عراقی عوام اور عراقی فوج  عراق  کے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

News ID 1873756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha