مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اہم کمانڈر شام کی طرف فرار کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے داعش دہشت گردوں کے اہم کمانڈر شام کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
الحدیثہ علاقہ کے کونسلر خالد الحدیثی کے مطابق عراقی جنگی جہازوں کی بمباری عراق اور شام کے درمیان داعش کے ٹھکانوں پر متمرکز رہی ہے جس کے نتیجے میں داعش دہشت گرد شام کی جانب بھاگ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ