24 اپریل، 2016، 12:00 PM

الانبار میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک

الانبار میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک

عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے الانبار کے علاقہ الرطبہ میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد کو ہلاک کردیا جو داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر تھے اور جن کے نام ابو عزام العراقی اور ابومجاہد التونسی ہیں۔ ادھر عراقی جنگی طیاروں نے صوبہ کرکوک میں دہشت گردوں کی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

News Code 1863528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha