چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاکستانی فوج کے حوالے کردیا

پاکستانی فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاکستانی فوج کے حوالے کردیا ہے جب کہ پنجاب پولیس کے مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاکستانی فوج کے حوالے کردیا ہے جب کہ پنجاب پولیس کے مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچہ جمال کے علاقے میں کئی روز سے جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے بعد کل چھوٹو گینگ کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے آگے کی جانب پیش قدمی کی، پاک فوج کی جانب سے چھوٹو گینگ کے کارندوں کو وارننگ جاری کی گئی جس میں وارننگ کے پمفلٹ علاقے میں پھینکے گئے تھے، وارننگ میں چھوٹو گینگ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ شام سورج غروب ہونے سے پہلے ہتھیار پھینکے اور کشتی پر سفید جھنڈا لگا کر باہر آجائے، بصورت دیگر کسی بھی فوجی کارروائی کی ذمہ داری چھوٹو گینگ پر عائد ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق  پاک فوج کی جانب سے وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ کے تمام کارندوں نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے جب کہ پنجاب پولیس کے یرغمال بنائے گئے 24 اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے کارندوں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ افراد سمیت خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن کی تعداد تقریبا 200 کے قریب تھی، چھوٹو گینگ نے خواتین اور بچوں سمیت خود کو فورسز کے حوالے کیا تاہم فورسز نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر گینگ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن گزشتہ 3 ہفتے سے جاری تھا جس میں گینگ کے ہاتھوں پولیس کے 6 اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی تھی۔

News Code 1863435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =