پنجاب پولیس نےشرپسندوں کے خلاف کارروائي میں فوج کی مدد طلب کرلی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس اور رینجرز کی جانب سے راجن پور کے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 17ویں روز بھی جاری ہے جب کہ پولیس نے فضائی آپریشن کے لئے فوج سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس اور رینجرز کی جانب سے صوبہ پنجاب کے علاقہ راجن پور میں شرپسندوں اور چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 17ویں روز بھی جاری ہے جب کہ پولیس نے فضائی آپریشن کے لئے فوج سے بھی  مدد طلب کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجن پور کے چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور گزشتہ روز کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحقاور کئی زخمی ہوگئے تھے جب کہ چھوٹو گینگ نے 22 اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا جس کے بعد پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف فضائی آپریشن کے لئے پاک فوج سے مدد طلب کرلی اور اس حوالے سے کورکمانڈر ملتان سے تحریری درخواست بھی کردی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کورکمانڈر ملتان سے ملاقات بھی کی اور راجن پور میں جاری چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے قبضے سے متعلق بھی کورکمانڈر ملتان کو آگاہ کیا۔

ادھر چھوٹو گینگ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو آزاد نہیں کیا جائے گا۔

News Code 1863286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =