2 اپریل، 2016، 11:07 AM

امریکہ کا ترکی میں پھر دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعلان

امریکہ کا ترکی میں پھر دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعلان

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ترکی میں اعتدال پسند دہشت گردوں کی فوجی ٹریننگ کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہی ہے۔ امریکہ خطے میں ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ترکی میں اعتدال پسند دہشت گردوں کی فوجی ٹریننگ کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہی ہے۔ امریکہ خطے میں ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔  امریکی فوج نے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بظاہر  شام میں " داعش" کی سرکوبی کے لیے شامی اپوزیشن کی فوجی ٹریننگ کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہی ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس ترکی میں بھی شامی اپوزیشن کارکنوں کو ٹریننگ دی گئی تھی مگر بعد ازاں کچھ وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ روک دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں شامی اپوزیشن " اعتدال پسند اور مغرب نواز دہشت گردوں "  کو ٹریننگ دینے کے حوالے سے ہونے والی غلطیوں کا اعادہ نہیں کرنا چاہتی تاہم داعش کے خلاف لڑائی کے لیے حزب اختلاف کے اعتدال پسند دہشت گرد گروپوں کی معاونت ضروری ہے۔امریکہ ترکی میں اعتدال پسند دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے جو بعد میں داعش میں شامل ہوجاتے ہیں۔

News ID 1863003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha