مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کا قصبے مراوی پر قبضہ برقرار ہے تاہم جھڑپ میں 13 فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلپائنی حکومت کی درخواست پر امریکی فوج بھی داعش کے خلاف آپریشن میں شامل ہوگئی، فلپائنی فوج نے کہا کہ امریکی فورسز صرف تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے، امریکی فوج لڑائی میں حصہ نہیں لے رہی، فلپائن میں امریکی سفارتخانے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ امریکی فوج فلپائنی فوج کی مدد کر رہی ہے، فضا سے نگرانی کرنے والے امریکی پی تھری اورین جہاز کو اڑتے دیکھا گیا ہے، داعش دہشت گردوں نے 23 مئی کو مراوی قصبے پر قبضہ کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق مراوی میں 40 غیر ملکی دہشت گرد بھی مقامی دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شریک ہیں، اب تک کی لڑائی میں 58 فوجی اور 20 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ سیکڑوں شدت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، ذرائع کے مطابق مراوی قصبے میں 200 دہشت گردوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ 2 ہزار کے قریب شہری محصور ہیں،
![فلپائن میں داعش کے حملے میں 13 فوجی ہلاک فلپائن میں داعش کے حملے میں 13 فوجی ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2017/05/31/3/2475809.jpg)
فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کا قصبے مراوی پر قبضہ برقرار ہے تاہم جھڑپ میں 13 فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1873116
آپ کا تبصرہ