8 مارچ، 2016، 8:35 AM

مصر اور تیونس کے صدور کی بن قردان علاقہ کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو

مصر اور تیونس کے صدور کی بن قردان علاقہ کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیونس کے صدر الباجی القائد السبسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں بن قردان علاقہ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیونس کے صدر الباجی القائد السبسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں بن قردان علاقہ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مصری صدر نے بن قردان پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں متاثرہ خاندانوں اور تیونس کی حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی  کا اظہار کیا۔

تیونس کے صدر نے مصری عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیونس کی حکومت اور عوام وہابی دہشت گردوں کو مقابلہ کرنے کے لئے اور انھیں جڑ سے اکھاڑ کر پھیکنے کے لئے پختہ عزم  کئے ہوئے ہیں۔

News ID 1862375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha