مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پرسعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تازہ ترین بمباری میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے املح علاقہ میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ کارروائیاں گذشتہ 9 ماہ سے جاری ہیں جن میں اب تک 6 ہزآر سے زائد یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 600 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ