28 مارچ، 2017، 12:38 PM

یمن پرسعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد اضافہ

یمن پرسعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد اضافہ

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یونیسیف کے مطابق مارچ 2016ء سے لے کر اس سال مارچ تک کے ایک سال کے اندر اندر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں ایک ہزار پانچ سو چھیالیس بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔  
عرب دُنیا کے غریب ترین ملک یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے گذشتہ دو سال میں سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کے نتیجے میں یمن کے 40 ہزآر افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1871390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha