مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہےصوبہ صنعا کے جارف علاقہ میں سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 20 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فضائی حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضآفہ ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب کے جنکی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر بھی بمباری کی جبکہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائي میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے ہیں جن میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہےصوبہ صنعا کے جارف علاقہ میں سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 20 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1861018
آپ کا تبصرہ