18 نومبر، 2015، 5:18 PM

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد ہلاک

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد ہلاک

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاہور،مالاکنڈ ایجنسی،گھوٹکی،میر پور ماتھیلو اور پاکپتن میں ٹریفک حادثات میں 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے درگئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے،جبکہ گھوٹکی میں سرحد بائی پاس پر 2 ٹریلروں میں تصادم سے ڈرائیوراورکلینرجاں بحق ہوگیا تاہم گھوٹکی میں ہی ڈنو ماکو گوٹھ کے قریب ٹرین کی زد ميں آکر2 بچے جاں بحق ہوئے جن کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔ دوسری جانب میرپور ماتھیلومیں سرحد کے قریب قومی شاہراہ پر 2 ٹریلرز ميں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور پاکپتن میں دیپالپورروڈ پر کوسٹرنے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ لاہورمیں جوہرٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال کے قریب تیزرفتار کارکی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ایک نوجوان جاں بحق تاہم ایک شدید زخمی ہوا۔

News ID 1859679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha