مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو کابینہ میں بطور وزیرشامل کرلیا گیا ہے۔ کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب صوبہ اوٹاوہ میں لبرل پارٹی نے انتخابی وعدوں کے مطابق 30 رکنی کابینہ میں نصف نشستیں خواتین کے لئے مقرر کیں یہی نہیں ملک کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں پیدا ہونے والی خاتون مریم منصف کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔ 30 سالہ مریم منصف افغانستان کے صوبے ہیرات میں پیدا ہوئیں اور اپنے والد کے انتقال کے بعد والدہ اور ایک بہن کے ہمراہ بچپن میں کینیڈا آئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ کینیڈا کی فیڈرل پارلیمنٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں، یہی نہیں مریم منصف کینیڈا کی کابینہ کی کم عمر ترین خاتون وزیرہیں اور انہیں کینیڈا کی تاریخ میں چوتھے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو کابینہ میں بطور وزیرشامل کرلیا گیا ہے۔
News ID 1859369
آپ کا تبصرہ