13 مئی، 2016، 7:37 PM

جرمنی میں پہلی مسلمان خاتون اسپیکر منتخب

جرمنی میں پہلی مسلمان خاتون اسپیکر منتخب

جرمنی ریاست کی پہلی مسلمان خاتون مہتریم آراس کو اسپیکر منتخب کر لیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی ریاست کی پہلی مسلمان خاتون مہتریم آراس کو اسپیکر منتخب کر لیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلی مسلمان خاتون مہتریم آراس نے ووٹرز کےاس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے تاریخی واقعہ قراردیا.مہتریم آراس کا تعلق گرین پارٹی سے ہے اور انہوں نے باڈن ورٹمبرگ میں بدھ کے روز مقبول امیگریشن مخالف پارٹی کے رکن کو مقابلے کے بعد شکست دی. ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےتاریخ رقم کردی .نومنتخب اسپیکر 50 سالہ مہتریم آراس کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نے رواداری ، آزادی اور برداشت کا پیغام دیا ہے. مہتریم آراس نے سیاسی کیریئر کا آغاز 1992 میں گرین پارٹی سے کیا اور مقامی کونسل کی رکن منتخب ہوئی، کامیاب سیاسی سفر طے کرتے ہوئے وہ جرمنی کی پارلمینٹ کی رکن منتخب ہوئی.

News ID 1863971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha