20 اکتوبر، 2015، 7:48 PM

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کو شکست دے دی

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کو شکست دے دی

کینیڈا میں ،عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کنزرویٹیو کو واضح شکست دے دی، جسٹن ترودو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ،عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کنزرویٹیو کو واضح شکست دے دی، جسٹن ترودو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کے بڑے معرکے میں مقابلہ حکمراں جماعت کنزرویٹوو پارٹی آف کینیڈا اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کے درمیان تھا۔
حکومت قائم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں 170 نشستوں کے ساتھ اکثریت ضروری تھی، اور لبرل پارٹی 338 مجموعی نشستوں میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق 189 سیٹیں حاصل کر چکی ہے اور کنزرویٹوو پارٹی 91 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں موجودہ وزیر اعظم اور کنزرویٹوو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفین ہارپر شکست کے بعد پارٹی کی سربراہی سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔

News ID 1858999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha