مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔
یہ خاتوں 2008میں ٹورنٹو آئی اور 2013میں سیٹیزن شپ ٹیسٹ پاس کر لیا۔ لیکن نقاب کے بغیر شہریت کا حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ کینیڈا کی حکومت نے 2011میں ایک قانون کے ذریعے شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے پر پابندی لگا دی تھی۔
وفاقی عدالت نے زیر التوا کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے اور شہریت لیتے وقت نقاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ کینیڈا کی شہر یت حاصل کرنے والے نئے شہری اب نقاب پہن کر حلف لے سکیں گے-
کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی ہے۔
News ID 1858177
آپ کا تبصرہ