شامی فوج کا حماہ اور لاذقیہ کے وسیع علاقہ پر قبضہ

شامی فوج نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں حماہ اور لاذقیہ کے وسیع علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں حماہ اور لاذقیہ کے وسیع علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ میں "ام حارثین" اور" عطشامہ" دیہاتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی فورسز نے حماہ اور لاذقیہ میں درجنوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ادھر روسی جنگی طیاروں نے بھی مختلف کارروائیوں میں داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو تباہ کردیا ہے۔

News Code 1858760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =