6 جنوری، 2016، 3:50 PM

عراق میں داعش کے قبضہ سے 40 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا

عراق میں داعش کے قبضہ سے 40 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا

بغداد میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے کہا ہے کہ عراقی فورسزنے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ 40 فیصد علاقے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے اور داعش کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالےس سے نقل کیا ہے کہ بغداد میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے کہا ہے کہ عراقی فورسزنے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ 40 فیصد علاقے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے اور داعش کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد میں نیوز بریفنگ کے دوران اتحادی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے کہا کہ اتحادی افواج نے داعش کو عراق کے کئی شہروں سے باہر دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں عراق میں40 فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے نکل گیا ہے، جو پہلے شدت پسندوں کے کنٹرول میں تھا۔ترجمان کے مطابق مئی 2015ء کے بعد داعش نے عراق میں مزید ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا، گزشتہ سال کے دوران شام میں بھی داعش 20فیصد علاقے کا قبضہ کھو چکی ہے، داعش اب کمزور ہو کر دفاعی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

News ID 1860875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha