مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے روسی جنگی طیاروں کے تعاون سے صوبہ حماہ کے بہت بڑے اور وسیع علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روسی طیاروں نے شامی طیاروں کے ہمراہ ادلب میں بھی وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
روسی طیاروں نے وہابیوں کے ایک اہم مرکز پر بھی بمباری کی ہےجس میں 1200 وہابی دہشت گرد موجود تھے۔ ادھر درعا میں النصرہ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے روس کی فضائی کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں وہابی دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔روسی فضائی حملوں کے بعد داعش کے حامی ممالک کے خیمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو کل رات 50 ٹن ہتھیار فراہم کردیئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ