چلی میں 8.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

چلی میں 8.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئے ہیں اور سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی میں 8.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئے  ہیں اور سونامی کی وارننگ  بھی جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق چلی میں آنے والے طاقتور زلزلے کا مرکز چلی کےدارالحکومت سان تیاگو سے 232 کلو میٹر دور شمالی مغربی علاقہ تھا جب کہ زلزلے کے جھٹکے پیرو اور بیونس آئرس تک محسوس کئے گئے ہیں۔ چلی میں آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی بڑی عمارتیں ہوا میں جھول گئیں جب کہ چلی کے ساحلی علاقوں پر بحرالکاہل میں 21 فٹ اونچی پانی کی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں سے تقریبا 10لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔چلی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2010 میں بھی چلی میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

News Code 1858190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =