مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں 6.4 شدت کے زلزلہ میں 38افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔وسطی اٹلی میں آنے والے اس تباہ کن زلزلہ نے پورے ٹاﺅن کو ملیامیٹ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رات گئے آنے والے اس زلزلے کے آفٹر شاکس ایک سو میل تک محسوس کئے گئے۔ذرائع کے مطابق وسطی اٹلی اور روم میں رات 3بجکر 30منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر زیر زمین جبکہ مرکز شہر پیروشیا سے 76کلو میٹر جنوب میں تھی ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملبے سے 2 بچوں سمیت38 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔زلزلے کا دورانیہ تقریباُ20سیکنڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے روم کی کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جہاں ملبے تلے کئی افراد کے دبنے کے اطلاعات ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
اٹلی میں 6.4 شدت کے زلزلہ میں 38افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔وسطی اٹلی میں آنے والے اس تباہ کن زلزلہ نے پورے ٹاﺅن کو ملیامیٹ کردیا ہے۔
News ID 1866429
آپ کا تبصرہ