4 اگست، 2015، 1:12 AM

ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب ہلاک

ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان لوئر ہاؤس وولیسی جرگہ کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر قادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو 4 روز قبل کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان لوئر ہاؤس وولیسی جرگہ کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر قادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو 4 روز قبل کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا یعقوب اس کوشش میں تھے کہ انہیں ملا عمر کا جانشین بنایا جائے اور اسی سلسلے میں یہ اجلاس  بلایا گیا تھا کہ اسی دوران طالبان کے منتخب نئے سربراہ ملا منصور کے حامیوں نے حملہ کر کے ملا یعقوب کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی خبر کی تردید کی ہے۔

News ID 1857114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha