5 جولائی، 2015، 12:24 AM

چین کا زلزلے کی پیش گوئی کے لیے جانوروں کے استعمال کا فیصلہ

چین کا زلزلے کی پیش گوئی کے لیے جانوروں کے استعمال کا فیصلہ

چین کے سائنسدانوں نے زلزلے کی پیش گوئی کے لیے جانوروں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے سائنسدانوں نے زلزلے کی پیش گوئی کے لیے جانوروں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں واقع چڑیا گھروں میں سائنسدانوں نے خصوصی مشاہداتی مراکز قائم کئے ہیں جن میں جدید ترین کیمروں کے ذریعے مرغیوں، مچھلیوں اور دیگرانواع کے جانوروں کے رویوں میں تبدیلی کو نوٹ کیا جارہا ہے۔ وہاں تعینات اہلکار جانوروں کے رویے کے مشاہدے کے بعد اپنی رپورٹ دن میں دو مرتبہ متعلقہ حکام کو پیش کریں گے۔

اس حوالے سے چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی پیش گوئی کرنے کے لیے جانوربھی اتنے ہی موثر ہیں جتنی جدید ٹیکنالوجی ہے لیکن اگر صرف ایک مرغی کے رویے میں تبدیلی آتی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی مصیبت آنے والی ہے، اس لیے جانوروں کے ایک بڑے گروہ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں پیرو میں 7.0 کی شدت کے زلزلے سے 3 ہفتے قبل جنگلی جانوروں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی گئی تھی.اسی طرح  اٹلی میں چند برس قبل زلزلے سے چند روز قبل ہی وہاں کے تالابوں سے مینڈک غائب ہوگئے تھے،

News ID 1856362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha