مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایریزونا میں 19 ماہ کی بچی نے 7 فٹ لمبی دیوار پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔ امریکی ریاست ایریزونا کے رہائشی زیک اوران کی اہلیہ راچیل دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما ہیں اور اب ان کی بیٹی ایلی اپنے ماں باپ نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 19 ماہ کی عمر میں 7 فٹ کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے بلکہ ایلی نے صرف 2 ماہ میں دیوار پر چڑھنے کی کوششیں شروع کردیں تھیں۔ ایلی کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ صرف 2 ماہ کی تھی تب اس کے لیے نرسری میں ایک راک وال تعمیر کرائی گئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد اس نے دیوار پر خود ہی چڑھنا شروع کردیا۔
ایلی کی والدہ کے مطابق وہ دیوارپرچڑھنے سے محبت کرتی ہےاور جب سے اس نے دیوار پر چڑھنا شروع کیا تو کبھی گری یا زخمی نہیں ہوئی۔
آپ کا تبصرہ