مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ اور دیگر حادثات میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق چین کے جنوبی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کردی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے صوبے جیانگشو، زریجیانگ، آنہوئی، جیانزشی، ہوبئی، ہونان، شنگھائی اور بیجنگ میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ ہوبئی میں ہوا جہاں 10 افراد ہلاک جب کہ 6لاکھ 6 ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئےہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ ہونان میں 5 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ