مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی کی 26ویں برس کے موقع پر امام خمینی کے مزار پر عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ میں مختلف سلیقوں کے باوجود ہماری آواز ایک ہے اور ایران علاقائي ممالک کی حمایت جاری رکھےگا۔صدر حسن روحانی نے ملک کے مختلف اور دوردراز علاقوں ے انے والے زائرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کا یہ عظیم اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام آج بھی امام خمینی (رہ) اور ان کے اہداف کے ساتھ ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہمیں امام زمانہ (ع) کے ظہور کی راہیں ہموار کرنی چاہییں تاکہ ہم انقلاب اسلامی کے اس پرچم کو ان کے حوالے کردیں۔ صدر نے کہا کہ ہم آج رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے سائے میں حضرت امام خمینی کے اعلی اہداف کی جانب گامزن ہیں ۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف علاقائی ممالک کی حمایت جاری رکھےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی کی 26ویں برس کے موقع پر امام خمینی کے مزار پر عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ میں ہماری آواز ایک ہے اور ایران علاقائي ممالک کی حمایت جاری رکھےگا۔
News ID 1855569
آپ کا تبصرہ