16 جولائی، 2015، 12:35 AM

صدر روحانی کا ایٹمی مذاکرات میں رہبر معظم کی ہدایات پر شکریہ

صدر روحانی کا ایٹمی مذاکرات میں رہبر معظم کی ہدایات پر شکریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک خط میں ایٹمی مذاکرات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نےصدر کے خط کے جواب میں فریق مقابل کی بد عہدی کے پیش نظر تمام قانونی راہوں پر دقت کے ساتھ نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک خط میں ایٹمی مذاکرات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا ہے صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت ، پائداری اور صبر کا مظہر ہے۔ صدر نےکہا کہ ایرانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے حق کی حفاظت کرسکتی ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےصدر کے خط کے جواب میں فریق مقابل کی بد عہدی کے پیش نظر تمام قانونی راہوں پر دقت کے ساتھ  نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نے خط کے جواب میں مذاکراتی ٹیم کی زحمات کا ایک با پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو اہم قراردیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: چھ عالمی طاقتوں میں بعض بد عہد ہیں لہذامعاہدے کے متن میں تمام قانونی مراحل کو اس طرح طے کیا جائے تاکہ بد عہدی کا راستہ  بند ہوجائے۔

News ID 1856644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha