25 اگست، 2018، 11:25 AM

ایرانی قوم کی کامیابی میں کوئی شک و تردید نہیں/ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں

ایرانی قوم کی کامیابی میں کوئی شک و تردید نہیں/ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام کے درد و رنج اور مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہا ہے کہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ہمیں ایرانی قوم کی کامیابی پر کوئی شک و تردید نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ حکومت کے موقع پر عوام کے درد و رنج اور مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہا ہے کہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں  ہمیں ایرانی قوم کی کامیابی پر کوئی شک و تردید نہیں ہے۔

صدر حسن روحانی  کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ہفتہ حکومت کے آغاز پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچے جہاں انھوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تجدید عہد کیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کی سمت گامزن رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کو اللہ تعالی کی ذات اور عوام پر زبردست اعتماد تھا اور انھوں نے اللہ تعالی کی مدد اور عوام کی حمایت کے ساتھ ایرانی عوام کو آزادی اور استقلال جیسی نعمتوں سے نوازا ۔ ہم آج حضرت امام خمینی کے اہداف کی سمت گامزن ہیں۔ ہم بہت سے شعبوں  اور میدانوں میں مستقل ہوگئے ہیں اور زندگي کے دوسرے شعبوں ميں بھی استقلال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) اچھی طرح جانتے تھے کہ ایران کی مؤمن اور مخلص قوم اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد اور ایمان کے ذریعہ کامیاب ہوجائے گی اور آج بھی ایرانی قوم مشکلات کے بھنور سے عبور کرجائے گي ، ایرانی قوم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ ایران پرامریکہ کے بے بنیاد الزامات کو غلط اور جھوٹا ثابت کردیا اورہم عالمی رائے عامہ کو ایرانی قوم کے حق میں کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

News ID 1883361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha